ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کھاپ پنچایت کے حکم پر لڑکی اور اس کے عاشق کو کوڑے مارے گئے

کھاپ پنچایت کے حکم پر لڑکی اور اس کے عاشق کو کوڑے مارے گئے

Thu, 14 Jul 2016 18:46:20  SO Admin   S.O. News Service

برودہ ، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)چھوٹا ادے پور ضلع کے کلیدیا گاؤں میں ایک کھاپ پنچایت کے حکم پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو مبینہ طور پر کوڑا مارا ہے ۔چھوٹا ادے پور کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پی سی براندا نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد کو کوڑے مارے جانے والا ویڈیو وہاٹس ایپ پر بڑے پیمانے پر شیئر کئے جانے کے بعد آج یہ معاملہ سامنے آیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم دنیش تڈوی کی بیوی للتا اپنے عاشق سوما تڈوی کے ساتھ مبینہ طورپر فرارہو گئی تھی، لیکن جلد ہی ان کا پتہ لگا لیا گیا تھا۔وہ سب ایک تعمیراتی مقام پرمزدور کے طور پر کام کرتے ہیں۔تقریبا 20دن پہلے دونوں کو کھاپ پنچایت کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد پنچایت نے سوما کو 2 لاکھ روپے دنیش کو دینے کا حکم دیا اور کہا کہ ایسا نہیں کرنے پر اس کو اور للتا کو کوڑے مارے جائیں گے۔سینئرپولیس افسر نے بتایا کہ جب سوما نے کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ،تو اس کے بعد دنیش نے اس کی اور اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کی۔سوما کے والد، گجو تڈوی نے مقامی پولیس تھانے میں آج ایک شکایت درج کرائی ہے ۔سنہیڑا تعلقہ کے ریونیو افسر مہیش جوشی نے کہا کہ واقعہ کی معلومات ملنے کے فورا بعد انہوں نے گاؤں کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی نے بتایاکہ دنیش کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ہمیں جلد ہی اس کے گرفتار ہونے کی امید ہے۔


Share: